• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری ، پولیس کا حکام کیخلاف درخواست وصول کرنے سے انکار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سانحہ مری میں جانی ومالی نقصان پر ڈی سی ،اے سی ،سی ٹی او اور1122کے خلاف ایف آئی آرکے اندراج کے لئے خاتون وکیل کی درخواست تھانہ سول لائن نے وصول نہیں کی ۔ ایس ایچ او تھانہ سول لائن کے نام لکھی گئی درخواست میں راجہ شہنازبیگم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیارکیاکہ محکمہ موسمیات نےکہاتھاکہ برف باری ہونی ہے ،انتظامیہ نے بروقت انتظامات کرنا تھے ،اسسٹنٹ کمشنرمری ،سی ٹی او،ڈی سی ،1122 کی غفلت اورلاپرواہی سے لوگوں کی قیمتی جانوں اورمال کانقصان ہوا،ان تمام کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے تاکہ آئندہ اس طرح کے حادثات نہ ہونے پائیں ۔ادہرپولیس حکام کاکہناہے کہ واقعہ ان کے علاقہ میں پیش نہیں آیا اس لئے اس کی ایف آئی آرتھانہ سول لائن میں درج نہیں ہوسکتی اس لئے درخواست وصول نہیں کی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید