وٹفورڈ( نمائندہ جنگ) کمیونٹی رہنما کونسلر عمران حمید ملک نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ سانحہ مری سے سبق حاصل کیا جائے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں، انہوں نے کہا بہتر انتظات نہ ہونے کے باعث مری جانے والے سیاح اپنی جانوں سے محروم ہو گئے ۔ انہوں نے کہا انتظامیہ کے آگاہ ہو نے کے باجود ہزاروں کی تعداد میں سیاح مری کے تفریحی مقامات پر کیسے داخل ہوگئے، انہوں نے کہا اس سے بڑا ظلم یہ تھا کہ مری کے تاجروں اور ہوٹل مالکان نے سیاحوں سے منہ ما نگے دام وصول کئے اور یہ سب انتظامیہ کے سامنے ہوتا رہا،لیکن ساحوں کو میڈیکل اور ایمبولنس کی سہولت مہیا نہ ہو سکی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیروتفریح کے مقامات کو مذید بہتر بنایا جائے۔