لوزان (جنگ نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی ہاکی تنظیم ایف آئی ایچ نے رواں سال دو سے چھ فروری تک شیڈول ان ڈور ہاکی ورلڈکپ منسوخ کردیا ہے۔ میگا ایونٹ لیگے، بیلجئم میں ہونا تھا۔ ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ بیلجئم میں کورونا صورتحال کی وجہ سے ایونٹ منسوخ کیا ہے۔ دریں اثنا ایف آئی ایچ نے جنوبی افریقا میں ویمنز ورلڈکپ کی نئی تاریخوں کا اعلان بھی کردیا ہے۔ دسمبر میں ملتوی ہونے والا ٹورنامنٹ اب 2 اپریل سے جنوبی افریقا کے شہر پورشف ٹروم شروع ہوگا۔