راولپنڈی(نمائندہ جنگ)سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی آج مری کا دورہ کریگی اور وجوہات جاننے کیلئے جائے وقوعہ کیساتھ ساتھ متعلقہ محکموں اور افسران سے بھی ملاقاتیں کریگی، کمیٹی راولپنڈی انتظامیہ کے افسران کے بھی بیانات ریکارڈ کریگی اور مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے بھی سفارشات دیگی، وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پانچ رکنی کمیٹی کے کنوینرظفر نصرالله (ايڈيشنل چيف سيکرٹری) ہیں کمیٹی میں علی سرفراز سیکرٹری ،اسد گیلانی سیکرٹری ،فاروق مظہر اے آئی جی پنجاب وغیرہ شامل ہیں،کمیٹی کو نو جنوری کو سات روز میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی تھی،کمیٹی مری میں ہوٹلوں کے کرایوں،گراں فروشی سمیت سیاحوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لے گی ۔