• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ، نواز شریف فراڈ سے گئے، شہباز کیخلاف ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ، نواز شریف فراڈ سے گئے، شہباز کیخلاف ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ


اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیرون ملک جانا بیماری نہیں فراڈ پر مبنی تھا، نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے فراڈ میں شہباز شریف مکمل طور پر ملوث ہیں، شہباز شریف نے عدالت میں جعلی بیان حلفی جمع کرایا جو آرٹیکل 63 کی خلاف ورزی ہے‘ وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘مری میں اموات گاڑیوں میں کاربن مونو آکسائیڈ بھرنے کی وجہ سے اموات ہوئیں‘وفاقی کابینہ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس پروگرام کے ذریعے 400 کنال رقبہ پر محیط رہائشی منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دی، اس منصوبے سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، کابینہ نے مالی سال 2020-21ءکی چوتھی سہ ماہی کے بجلی کے نرخوں کی ایڈجسٹمنٹ کرنے کی بھی منظوری دی، یہ ایڈجسٹمنٹ تین اقساط میں صارفین کو ادا کی جائے گی‘کابینہ اجلاس میں سمبڑیال کھاریاں موٹر وے منصوبے کی منظوری دی گئی‘کابینہ نے سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن پالیسی 2021ءکی منظوری دی ہے۔ چین سے پچاس ہزار میٹرک ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مری میں انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے معاملات پر نظرثانی کی جا رہی ہے، نئے قوانین بنائے جائیں گے‘ انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے معاون خصوصی برائے سیاحت اعظم جمیل کو پی ٹی ڈی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز اور چیئرمین نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت کو نواز شریف کی جو طبی رپورٹس موصول ہوئی ہیں وہ سابقہ رپورٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں‘ پنجاب حکومت نے ان رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے‘ نواز شریف کی صحت کا ڈرامہ رچایا گیا، ہائی کورٹ کے حکم پر برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانہ نے دو مرتبہ شریف فیملی سے رابطہ کیامگر شریف فیملی نے رپورٹس دینے سے انکار کر دیا۔ان کا کہناتھاکہ شہباز شریف یا تو نواز شریف کو پاکستان واپس لائیں بصورت دیگر شہباز شریف کو نااہل کیا جانا چاہئے۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین اور ممبرز تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ آصف رشید کو بطور چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ پنجاب سے دو ممبران اور باقی صوبوں سے ایک ایک ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے سعودی حکومت کی طرف سے پاک فضائیہ کے 100 اہلکاروں کو دیئے گئے ”نوت التمرین میڈلز“ کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی ہے۔کابینہ نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ٹرسٹ ایکٹ 2020ءکے تحت کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ فنڈ کا ریگولیٹر بنانے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مالی سال 2021-22ء کے بجٹ تخمینوں کی منظوری دی اور مالی سال 2020-21ءکے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینوں کی بھی منظوری دی۔

اہم خبریں سے مزید