• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری پنجاب کا دورہ مری، ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے منگل کوملکہ کوہسار مری کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں.چیف سیکرٹری نے لوئر ٹوپہ جھیکا گلی روڈ، کلڈنہ روڈ اور دیگر مقامات پر برف ہٹانے اور ٹریفک رواں رکھنے کیلئے کئے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لیا. انہوں نے حکم دیا کہ موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران امدادی کاموں کی نگرانی کیلئے مری میں موجود رہیں. سڑکوں پر ٹریفک رواں رکھنے کیلئے مزید سڑکوں کو ون وے کیا جائے. برفباری سے قبل برف ہٹانے اور گاڑیاں اٹھانے والی مشینری چوکنگ پوائنٹس پر منتقل کر دی جائے, برفباری کی شدت کی صورت میں سیاحوں کے قیام کیلئے مقامات کا تعین کر لیاجائے، مری کے داخلی راستے پر تین چیک پوسٹیں قائم کی جائیں. موسمی خطرات کی مطابقت سے مقررہ تعداد سے زیادہ گاڑیوں کو مری میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

اہم خبریں سے مزید