راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی کے باعث ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خوراک اور دیگر امدادی اشیاء کا سٹاک مقامی آبادی میں بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔ضلعی ترجمان کے مطابق 7سے 11جنوری تک مری میں انتظامیہ نے سیاحوں میں تیار خوارک کے 9800پیکٹ تقسیم کئے جبکہ 650کمبل اور خشک میوہ جات کے 9500پیکٹ تقسیم کئےگئے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے مری کے دوردراز علاقوں میں خوراک کی سپلائی کے لئے سروے کر رہے ہیں۔ 20 کلوگرام کے 1100 راشن کے پیکٹ تیار ہیں جو مقامی آبادی میں تقسیم کئے جائیں گے۔