• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں کھیلوں کے گراونڈز کا فقدان ہے ،اکبر سیٹھی

پشاور( وقائع نگار)پاکستان ہندکووان تحریک کے صوبائی جنرل سیکرٹری خواجہ محمد اکبر سیٹھی نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کی آبادی ساڑھے 22لاکھ کے قریب ہے جبکہ مذکورہ آبادی کیلئے یہاں کھیل وتفریح کے گراؤنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کیلئے کھیلنے کودنے کے میدان ہیں ہی نہیں جو اکا دکا ہیں تو وہاں ہفتہ وار چھٹی کے دن ٹیسٹنگ کمپنیوں کی اجارہ داری ہوتی ہے اور چھٹی کا دن بھی ہم گھروں میں محصور ہو کر گزارتے ہیں انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کو پابند کیاجائے کہ وہ یہ ٹیسٹ بلڈنگ کے اندر لیں یا اپنے لیئے ذاتی زمین کا بندوبست کریں یا پھر کھیلوں کے میدانوں ہی میں ان ٹیسٹوں کا انعقاد ضروری ہے تو پھر اتوار کے علاوہ ہفتے میں کسی اور دن ان ٹیسٹوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ چھٹی کے دن ہمارے بچوں کو کھیل کود میں کوئی تکلیف نہ ہو علاوہ ازیں شہر سے باہر چمکنی کی حدود میں جو گروانڈز تھے وہاں بی آر ٹی سٹیشن بننے اور آبادی آنے سے گراونڈز ختم ہو چکے ہیں انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور میئر پشاور زبیر علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اہل پشاور کے بچوں کیلئے کھیل کود کے میدانوں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ انہیں تفریح کے مواقع میسر آسکیں کیونکہ بچوں کے لیئے تعلیم کیساتھ کھیل بھی بہت ضروری ہے
پشاور سے مزید