راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ کے ڈی جی آر ڈی اے کے اضافی چارج میں توسیع کردی گئی ۔چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹیفکیشن جار ی کردیا ۔حکم کا اطلاق 6جنوری2022سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی چارج کی مدت تین ماہ یا ڈی جی آر ڈی اے کی تعیناتی تک ہوگی۔