• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے آئین پر نظر ثانی کا فیصلہ،کمیٹی قائم

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے آئین پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد بار کے صدر سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے بار کے آئین پر نظرثانی اور اسے عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مجوزہ ترامیم تجویز کرنے کیلئےاعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ کمیٹی ارکان میں بار کی ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین جسٹس عبادالرحمان لودھی، چوہدری افراسیاب ، شیخ ضمیر حسین، سردار عصمت اللہ خان، بیرسٹر بشیر کیانی، سید ضیاالحسن زیدی ، راجہ شکیل احمد ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری جنرل شاہد علی شہزاد بھٹی، سینئر نائب صدر شاہدہ تنویر چوہدری، روحما قریشی جوائنٹ سیکرٹری راجہ ارشد رضوان جنجوعہ، جمیل اصغر بٹ ، بار الطاف الہی شیخ، سید ذوالفقار عباس نقوی، شیخ احسن الدین ، حافظ محمد ادریس، بیرسٹر سلطان منصور چوہدری، حسن رضا پاشا اور سید ضیا حسین شاہ شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید