نوشہرہ (این این آئی) وزیردفاع پرویز خٹک کے دو بھانجے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھانجوں جلال خٹک اور بلال خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔
شمولیتی پریس کانفرنس کے موقع پر امیر مقام نے دونوں کو مسلم لیگ کی ٹوپی اور مفلر پہنائے جبکہ اس موقع پرامیر مقام کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ایماندار لوگ (ن) لیگ میں واپس آئیں گے۔