• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ہائی الرٹ، پبلک سیفٹی ایڈوائزری جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف آزاد خان نے پاک افغان سرحد کے قریب بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے تناظر میں کراچی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے پبلک سیفٹی ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب پاکستان اور افغان طالبان فورسز کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد کراچی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے نگرانی کو مضبوط بناتے ہوئے اہم داخلی و خارجی راستوں ، نقل و حمل کے مراکز ، حساس اور اہم مقامات پر سیکیورٹی کو مزید مؤثر اور سخت کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی خطرات کو پیشگی روکا اور ناکام بنایا جا سکے ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق رہائشیوں اور مسافروں کے لیے بھی حفاظتی اقدامات جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق عوام چوکنا اور باخبر رہیں ، مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں و صوبائی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلانات سے چوکنا رہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید