• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سینٹرل جیل کراچی کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سینٹرل جیل کراچی کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ایس ایچ او تھانہ پی آئی بی رانا اجمل کے مطابق جیل کے اطراف کھڑی تمام گاڑیوں کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ حالات کے باعث سیکیورٹی مزید سخت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔ سینٹرل جیل کے اطراف ترقیاتی کام بھی جاری ہے، جس کے باعث احتیاطی تدابیر کے تحت سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے کو بند کرکے اس کے سامنے کنکریٹ کے بلاکس رکھ دیئے گئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید