• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں علی زیدی مداخلت کررہے ہیں،عمران کی مانتے ہیں، عامر لیاقت

کراچی (ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے جانا ہے نہ میری کوئی اور منزل ہے ،کراچی میں علی زیدی بلا وجہ کی مداخلت کررہے ہیں ،ہم تو عمران خان کی مانتے ہیں،کراچی میں جو ہور ہا ہے وہ نامناسب ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

عامر لیاقت نے کہا کہ بہت اچھی اچھی باتیں ہوئیں،بہت دل کی باتیں ہوئیں ،کچھ باتیں اختلافی تھیں جو ان کو بتائیں کہ کراچی میں جو ہور ہا ہے وہ نامناسب ہے۔

کراچی کے لوگ علی زیدی کے نامزد کردہ صدر اور سیکریٹری جنرل کو قبول نہیں کررہے ،تو انہوں نے پوچھا اسد عمر صاحب وغیرہ سے تو ان کو احساس ہوگیا کہ غلط ہوا ہے یہ فیصلہ ۔نہ میں نے پی ٹی آئی سے جانا ہے نہ میری کوئی اور منزل ہے ،یہیں رہونگا لیکن یہاں رہ کر لوگوں کو چھوڑونگا نہیں جو غلط کام کرتے ہیں ۔

کراچی میں علی زیدی صاحب بلا وجہ کی مداخلت کررہے ہیں ،خان صاحب نے کہہ دیا چھوڑ دو ،ہم تو عمران خان کی مانتے ہیں ،جو عمران خان کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید