• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2021 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پاکستانی میوزک ویڈیوز کی فہرست

2021 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پاکستانی میوزک ویڈیوز کی فہرست
2021 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پاکستانی میوزک ویڈیوز کی فہرست

سال 2021 میں ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹاپ 10 پاکستانی میوزک ویڈیوز کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

1- لارشا پیخاور

اس فہرست میں پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر اور گل پانڑا کے مشہور پشتو گانے ’لارشا پیخاور‘ یوٹیوب پر 52 ملین سے زیادہ ویوز کے ساتھ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پاکستانی میوزک ویڈیوبن گئی ہے۔

2- رفتا رفتا

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر مشہور گلوکار عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو ’رفتا رفتا‘ ہے، جس نے ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم پر 41 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کیے ہیں۔ 

3- بلغ العلٰی بکمالہ

علی ظفرکا مشہور کلام ’بلغ العلٰی بکمالہ‘ 32 ملین ویوز کے ساتھ 2021 کی تیسری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو رہی۔

4- مصطفٰی جانے رحمت پے لاکھوں سلام

عاطف اسلم کے معروف کلام ’مصطفٰی جانے رحمت پے لاکھوں سلام‘ یوٹیوب پر 22 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کرکے اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

5- وائی ناٹ میری جان

مشہور میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز کی میوزک ویڈیو  ’وائی ناٹ میری جان‘یوٹیوب پر 15 ملین سے زیادہ ویوز کے ساتھ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔

6- نا چھیڑ ملنگاں نوں 

معروف گلوکار فرحان سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی میوزک ویڈیو ’ نا چھیڑ ملنگاں نوں‘ یوٹیوب پر 8 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

7- یاد

معروف گلوکار عاصم اظہر اور نئے اُبھرتے ہوئے گلوکار طلحہ انجم اور طلحہ یونس کا گانا ’یاد‘ ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم پر 7 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

8- مٹی دا کھڈوناں 

اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے گلوکار بلال سعید کا پنجابی گانا ’ مٹی دا کھڈوناں‘ جسے اب تک یوٹیوب پر 6.6 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

9- اجنبی

فہرست میں گلوکار عاطف اسلم کی ایک اور میوزک ویڈیو ’اجنبی‘ بھی شامل ہے، جسے یوٹیوب پر اب تک 6.3 ملین ویوز ملے ہیں۔

10- بدنامیاں 

جبکہ اس فہرست میں10 ویں نمبر پر گلوکار ساحر علی بگّا اور علیزے شاہ کا گانا ’بدنامیاں‘ ہے جوکہ ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم پر6.2 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید