• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاروں شریف مائنس، عمران کے سر والا ہاتھ شریفوں کے سر نہیں گردن پر آسکتا ہے، شیخ رشید

عمران کے سر والا ہاتھ شریفوں کے سر نہیں گردن پر آسکتا ہے، شیخ رشید


اسلام آباد (ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی ‘ تین چار ماہ میں مہنگائی بے روزگاری کو ختم کریں گے‘ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوگی ‘ چاروں شریف پاکستانی سیاست سے مائنس ہیں۔

یہ چاہتے ہیں کہ جو ہاتھ عمران خان کے سر پر ہے وہ ہاتھ ان کے سر پر آجائے لیکن وہ ہاتھ اس بار ان کے سرپر نہیں گردن پر آئے گا‘کل جو کچھ اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ ہوا اب ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں‘ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں‘ اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیاں ہیں۔

یہ لانگ یا لونگ مارچ کریں کچھ بھی کریں‘ ہم رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ‘راستہ دیں گے ‘ سیاست میں ہمیشہ نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی دشمنی کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزارت داخلہ میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ خراب معاشی حالات کی وجہ سے مجبوری کی حالت میں آئی ایم ایف کی شرائط بھی ماننا پڑیں ‘پاکستان23مرتبہ آئی ایم ایف سے پروگرام لے چکا ہے‘یہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں تو حلال عمران جائے تو حرام ہے۔ 

نوا زشریف وطن آنا چاہتے ہیں تو آئیں، نہیں آنا چاہتے نہ آئیں‘وہ موسم بہار (برسات) کے انتظار میں ہیں ‘اپوزیشن چاہے لانگ مارچ کرے یا لونگ مارچ اس وقت تک رکاوٹ نہیں ڈالیں گے جب تک وہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتے ‘ شیخ رشید احمد نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پا س جانا مجبوری تھا‘ اس قوم کا اصل مسئلہ معاشی ہے جو ہمیں ورثہ میں ملا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید