کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ میں پی پی رہنما نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اس موقع پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ نثار کھوڑو کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، وفاقی وزارت داخلہ کے سامنے نثار کھوڑو نے درخواست پیش کی تھی کہ انہیں ضروری کام سے متعلق ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے جسے منظور کرلیا اور وفاقی حکومت نے نثار کھوڑو کو 5 جنوری سے 28 فروری تک بیرونی ملک جانے کی اجازات دے دی ہے، نثار کھوڑو کے وکیل نے کہا کہ نثار کھوڑو کے ایک مرتبہ باہر جانے کی اجازات دی گئی ہے، نثار کھوڑو کا نام مستقل طور پر ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق کیس چلایا جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے درخواست گزار واپس آجائیں پھر کیس چلائیں گے، عدالت نے مزید سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی، نیب کے مطابق نثار کھوڑو کے خلاف گندم چوری آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور کرپشن کے معاملے پر انکوائری جاری ہے۔