• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کا ماسٹر پلان اور پالیسی منتخب میئر اور کونسل تیار کرے گی، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گٹر باغیچہ پارک میں شجر کاری اور اسے خوبصورت پارک میں تبدیل کریں گے عسکری پارک کا قبضہ جلد کے ایم سی کو مل جائے گا، طویل مدتی کام آنے والا منتخب میئر کرے گا میں مختصر مدت کے لئے ایڈمنسٹریٹر بنایا گیا ہوں اس لئے مختصر المیعاد اور فوری نوعیت کے کام سرانجام دے رہا ہوں ، شہر کا ماسٹر پلان اور پالیسی آنے والا منتخب میئر اور کونسل تیار کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام کراچی چڑیا گھر میں تین روزہ میری گولڈ فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ کراچی چڑیا گھر کے مغل گارڈن کے دروازے آج سے عوام کے لئے کھلے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ شہر میں تعمیر و ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے، اقبال پارک فیڈرل بی ایریا کو جہانگیر پارک صدر کی طرز پر تعمیر کر رہے ہیں، مچھلی چوک سے کینوپ تک 80 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر کی جا رہی ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید