• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی ہالز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کورونا پھیلاو کے باعث شادی ہالز میں ایس او پیزپر عملدرآمدکرانے کے لئے موثر اقدامات جبکہ تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کو بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،کمشنر محمد اقبال میمن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ شادی ہالز میں ماسک کے بغیر جبکہ ایک ہزار سے زائد مہما نوں کے داخلے کی اجاز ت نہیں دی جائے،کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں کہا گیا کہ بارہ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کی اسکولوں میں ویکسی نیشن کے لئے اسکول انتظامیہ کو پابند بنایا جائے گا اور تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کو بند کر دیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید