• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوبارٹ ٹیسٹ،انگلش بولرز کی ابتدائی کامیابیوں کے بعد ہیڈ کی سنچری

ہوبارٹ (جنگ نیوز) ایشز سیریزکے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلین بیٹرز نے انگلش بولرز کی ابتدائی کامیابیوں کا اثر زائل کردیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور 83رنز پر چار وکٹ حاصل کرلیے ۔ لیکن ٹریوس ہیڈ کی سنچری نے ہوم سائیڈ کو مکمل پسپائی سے بچالیا۔ جمعہ کو آسٹریلیا کا آغاز اچھا نا رہا ۔اوپنر ڈیوڈ وارنر بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئے جبکہ گذشتہ ٹیسٹ کی دنوں اننگز کے سنچری میکر عثمان خواجہ صرف 6 رنز بنا سکے۔ اسٹیون اسمتھ بھی کوئی رن نہ بناسکے جبکہ مارنس لبوشین نے 44 رنز اسکور کیے۔ اس موقع پر ٹریوس ہیڈ اور کیمرون گرین نے اننگز کوسنبھالا اور 121 رنز کی شراکت کے ساتھ ٹوٹل 205 تک پہنچادیا۔ ہیڈ نے 101 رنز کی اننگ کھیلی، کیمرن گرین 74رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا نے چھ وکٹ پر 241 رنز بنائے تھے کہ کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید