• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو فنڈ پروگرام کے بچاؤ کیلئے آئندہ ہفتے متنازع ایس بی پی ترمیمی بل پر سینیٹ سے منظوری لینا ہوگی

اسلام آباد (مہتاب حیدر)حکومت کو فنڈ پروگرام کے بچاؤ کیلئے آئندہ ہفتے متنازع ایس بی پی ترمیمی بل پر سینیٹ سے منظوری لینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی دو انتہائی نازک شرائط کو پورا کرنے کے لیے اب تک آدھے راستے پر جانے کے درمیان حکومت کو فنڈ پروگرام کو پٹڑی سے اتارنے سے بچنے کے لیے آئندہ ہفتے متنازع اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) ترمیمی بل پر سینیٹ سے منظوری لینا ہوگی۔حکومت صرف آدھے راستے پر چلی ہے کیونکہ اسے ٹیکس قوانین کے ضمنی بل اور ایس بی پی ترمیمی بل پر قومی اسمبلی سے سادہ اکثریت سے منظوری ملی ہے۔ اب دوسرا مرحلہ اگلے ہفتے شروع ہوگا جہاں حکومت کو اسٹیٹ بینک کے متنازعہ ترمیمی بل 2021 پر پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) سے منظوری لینا ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید