• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا میں شدت، کراچی میں 29، لاہور میں 10 فیصد ہوگیا، بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد 18 سال

کراچی، لاہور(اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز، خبرایجنسیاں)کورونا میں شدت، کراچی میں 29،لاہور میں 10فیصد ہوگیا،شہر قائد میں 2081کیسز رپورٹ ،لاہور میں659مریض سامنے آگئے،بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد18سال، شہریوں کو ویکسی نیشن اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 28.8 فیصد ہوگئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2081کیسز رپورٹ ہوئے، ماہرین صحت نے کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کے لئے شہریوں کو ویکسی نیشن کرانے اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کی ہے ۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر سے کورونا کے 843 جبکہ لاہورسے کورونا 659 کیسزرپورٹ ہوئے ، لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد رہی،لاہور سے اومی کرون کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید