• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے ظلم کے مٹ جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکمرانوں کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ کراچی کے لوگ وہ طاقت رکھتے ہیں کہ اگر وہ اس ظالم حکومت کیخلاف میدان عمل میں آگئے تو ناصرف کراچی اور حیدرآباد بلکہ تمام سندھ کے لوگوں کو پیپلزپارٹی کے جابرانہ اور ظالمانہ نظام حکومت سے آزادی دلوا کر پیپلز پارٹی کی اگلی نسلوں کی حکمرانی کا خواب چکنا چور کرسکتے ہیں،ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور پیپلز پارٹی کے ظلم کے مٹ جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس کراچی میں مرکزی شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نےاپنے خطاب میںمزید کہا کہ طاقت، تکبر اور تعصب کے نشے میں چور پیپلز پارٹی سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں بلا تفریق ظلم کر رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید