• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، قیصرباچا

پشاور ( جنگ نیوز ) مزدور اتحاد یونین کے چئیرمین قیصرباچا نے کہاہے کہ ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ٗبلدیاتی ملازمین ہما رافخر ہیں جن کو کبھی اکیلانہیں چھوڑا جائیگا ٗ وفات شدہ ملازمین کے بچوں کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے وفات شدہ ملازمین کے بچوں کو ٹائون تھری آفس میں نوکریوں کے لیٹر ارسال کردئیے گئے ہیں گذشتہ روز ٹائون تھری آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا اس موقع پر مزدور اتحاد یونین کے چیئرمین قیصرباچا ریاض خان ٗ فضل محمود ٗشا ہد مغل ٗ قادرشیر ٗ عامر درانی ٗ کرامت خان رازق امداد چغرمٹی فاروق بلور ٗعدنانٗ ارباب امین حیدر ٗ بلال فیض نے کہا کہ خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا ۔
پشاور سے مزید