• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ لا کرعوام پر بہت بڑا ظلم کیا گیا، شہباز شریف

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ لا کرعوام پر بہت بڑا ظلم کیا گیا ، لوگ کہتے ہیں میں رات کو عمران کو ڈرائونے خواب کی طرح آتا ہوں،موجودہ حکومت ہر میدان سے ناکام ہو چکی ہے ، عمران خان اور ان کی حکومت نے منی بجٹ کی صورت میں عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ہے ، بلال یاسین کی رہائشگاہ پر ان کی عیادت کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا بلال یاسین پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

اہم خبریں سے مزید