اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیسز میں سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب انکوائری میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،ہفتہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کیس انکوائری کےمرحلے میں،نیب کاآصف زرداری کیخلاف شواہد اکٹھے کرنا ابھی باقی ہے، آصف زرداری کو صحت کے مسائل کی وجہ سے کیس میں مستقل ضمانت دی جاتی ہے،آصف زرداری کیخلاف نیویارک پراپرٹی کیس انکوائری کے مرحلے میں ہے، نیب کاکیس میں آصف زرداری کے خلاف شواہد اکٹھے کرنا ابھی باقی ہے، نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے،نیب کو آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات کی شکایات 2018 اور 2019 میں موصول ہوئیں۔نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ اپریل 2019 میں موصول ہوئی،آصف زرداری دوسرے مقدمے میں گرفتار ہونے کے بعد دسمبر 2019 میں رہا ہوئے۔