بیجنگ (اے ایف پی) چین نے کہا ہےکہ وہ ایران کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعاون کے لئے اسٹریٹجک معاہدے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور دھمکیوں کی سخت مذمت کی ہے۔ بیجنگ نے تہران پر واشنگٹن کی جانب سے عائد پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے اور باہمی اسٹریٹجک معاہدے پر عمل شروع کردیا ہے۔ چین اور ایران کے درمیان توانائی، سلامتی امور، انفرا اسٹرکچر اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون اور استحکام کے لئے مذکورہ معاہدہ گزشتہ سال طے پایا تھا۔