• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وحید بلوچ نے قومی پروفیشنل گالف ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقہ شانتی نگر، ڈالمیا سے تعلق رکھنے والے وحید بلوچ نے11 واں رشید ڈی حبیب میموریل قومی پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ جیت لیا،کراچی گالف کلب پر قومی چیمپئن محمد شبیر اقبال دوبار ٹائی کے باوجود اپنے ٹائٹل کا دفاع نہ کرسکے، آخری مرحلہ میں شبیر اقبال کی سیکنڈ شاٹ درخت سے ٹکرا گئی۔2016 میں بھی یہ ٹائٹل جیتنے والے وحید بلوچ نے ٹرافی کے ساتھ 7 لاکھ 13 ہزار روپے کا انعام حاصل کیا جبکہ شبیر اقبال کو 4 لاکھ 13 ہزار روپے ملے۔ سیکنڈ رنر اپ راولپنڈی کے محمد منیر نے 2لاکھ 67 ہزار روپے حاصل کیے ۔سینئر پروفیشنل ٹائٹل محمد اکرم کے نام رہا ۔ عبدالوحید ینگ پروفیشنل ایونٹ جیتنے میں کامیاب رہے،کوئی گالفر ہول ان ون کا کارنامہ انجام نہیں دے سکا ۔ مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان و دیگر بھی موجود تھے۔

اسپورٹس سے مزید