• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم، وزیراعلیٰ متفق، بلدیاتی انتخابات جلد ہونے چاہئیں، محمود الرشید


کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”ایک دن جیو کے ساتھ“ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن بالکل کرارہے ہیں وزیر اعظم، وزیراعلیٰ دونوں اس بات پر بالکل متفق ہیں کہ انتخابات جلد از جلد ہونے چاہئیں۔ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہے باقی مسائل ہیں تو انتخابات تاخیر سے ہوجائیں وزیراعظم اس مرتبہ دورے پر یہ بات سختی سے کہہ گئے ہیں کہ اپنا ایکٹ جو اسمبلی کے اندر ہے اس کو جلد از جلد پاس کرائیں۔ ہار جیت سیاست کا حصہ ہے جیتتے بھی رہے ہیں تو ہار کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے لیکن کوئی ایسی وجہ نہیں ہے کہ ہم یہ تصور کرلیں کہ ہم ہارنے جارہے ہیں۔ ہم نے بہت کچھ کیا اور میں سیاسی کارکن کے طور پر سمجھتا ہوں کہ زبردست مقابلہ ہوگا اور ہمارے جیتنے کے مواقع ہیں۔ ہم نے اخوت کے ساتھ مشترکہ منصوبہ کیا تھا اس کی مد میں وفاق اور صوبے کی طرف سے12 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی اس کے ذریعے سے اب تک16 ہزاریونٹ وہ تعمیر ہوچکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید