• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)اے این ایف نے علاقے ائرپورٹ ٹائون میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 3.450کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی ۔ برآمدشدہ ہیروئن پارسل میں موجود واسکٹوں،شیروانی اور کلوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی ۔مقبوضہ پارسل ذاکر خان نامی شخص کی جانب سے برطانیہ میں سبینہ کوثر نامی خاتون کے پتہ پربھجوایا جا رہا تھا۔ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید