• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا وجاہت مسعود اور فاروق طارق سے اظہار تعزیت

لاہور(سپیشل رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کالم نگار اور تجزیہ کار وجاہت مسعود کی والدہ اور سماجی کارکن تنویر جہاں کی ساس زہرہ بیگم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ،اسلم گل، رانا جمیل منج نے وجاہت مسعود کی والدہ کے وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کیلیے بلند ی درجات کی دعا کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے حقوق خلق موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور کسان رابطہ کمیٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری کامریڈ فاروق طارق سےان کی اہلیہ شہناز اقبال کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
لاہور سے مزید