• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع پشاور کے تمام پرائیویٹ سکولوں کی تجدید کیلئے 24 سے 26 جنوری مقرر

پشاور ( جنگ نیوز )پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع پشاور کے تمام پرائیویٹ سکولوں کی تجدید کیلئے 24 سے 26 جنوری 2022 مقرر کی گئی ہے ، پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے ایک اعلامیے میں ضلع پشاور کے ان تمام نجی سکولوں کو جنہوں نے ابھی تک موجودہ سیشن 2021-22کیلئے رجسٹریشن کی تجدید نہیں کی ہے یا غیر رجسٹرڈ ہیں، ہدایت کی ہے کہ وہ 24تا26جنوری PSRA دفتر آ کر اپنی تجدید/رجسٹریشن کروائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تجدید یا رجسٹریشن کیلئے آتے وقت متعلقہ دستاویزات(آئی سی پچھلے سیشن رجسٹریشن کی کاپی، بینک چالان فارم، ان کے آن لائن درخواست فارموں کا پرنٹ آؤٹ)ضرور ساتھ لائیں۔
پشاور سے مزید