• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا میں اسرئیل سے روابط کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ۔مہم میں کانگریس کے ارکان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے امریکی قانون کی حمایت میں ووٹ نہ دیں جواسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی حوصلہ افزائی کا موجب بنے اور ان ممالک کو سزا دیتا ہے جو اس کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور تحقیقی تعلقات قائم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ امریکی مہم برائے فلسطینی حقوق (یو ایس سی پی آر) نے اس مہم کی حمایت کی ہے ۔ تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کانگریس کے ارکان سے کہا گیا ہے کہ ایوان میں پیش کیے گئے حالیہ بل میں ایسی زبان استعمال کی گئی ہے ، جو فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت سے متعلق اظہار رائے کی آزادی پر پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔ مسودہ قانون میں ایسی دفعات شامل ہیں جو ان تنظیموں کو سزا کا باعث بن سکتی ہیں جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں یا فلسطینیوں پر مظالم کی حمایت نہیں کرتی ہیں۔دوسری جانب امریکا میں فن کاروں نے بھی اسرائیل کونسل پرست قرار دے دیا اور 40سے زائد فلمی شخصیات نے فلسطینیوں کا اظہار یکجہتی کیا۔ اس سلسلے میں اپنے ایک مکتوب میں فنکاروں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے انسانی حقوق کے لیے لڑ نے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید