کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرِصحت و بہبودِآبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے پیر کو سینٹر فار بائیوایکویلینس اسٹڈیز اینڈ کلینکل ریسرچ (سی بی ایس سی آر)، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے تحت کویڈ19کے مریضوں کے علاج کے لئے ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن ’جن ہُوا قنجن گرینولس‘ کے کیلنکل ٹرائل کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کلینکل ٹرائل پاکستان میں کلینکل ریسرچ میں اعلیٰ درجے کی مہارت کی موجودگی کی دلیل ہے۔