کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی ، عوامی مسائل کا حل کس لیڈر کے پاس ؟آئی پور سروے کے مطابق 33فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف ، 30فیصد نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ 16فیصد نے بلاول بھٹو زرداری ،3 فیصد نے مولانا فضل الرحما ن پر بھروسہ ظاہر کیا، 68فیصد پاکستانی نواز شریف کے پاکستان واپس آنے کے بھی حامی ہیں۔
اس بات کا انکشاف آئی پور کے حالیہ سرو ے میں ہوا۔ جس میں ملک بھر سے 3 ہزار 7 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔
یہ سروے 22 دسمبر 2021سے 9 جنوری 2022 کے درمیان کیاگیا ۔ ملکی مسائل کو کونسا لیڈر حل کرسکتا ہے ؟ اس کے جواب میں33فیصد نے ن لیگ کے سربراہ نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔
لیکن 30فیصد نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان پر ملکی مسائل کے حل کےلیے اعتماد ہونے کا کہا۔
16فیصد نے بلاول بھٹو زرداری ، 3فیصد نے مولانا فضل الرحمان ، 1فیصد نے چوہدری پرویز الٰہی، 1فیصد نے سعد رضوی، 1فیصد نے سراج الحق ، 1فیصد نے اسفندیار ولی جبکہ 5فیصد نے دیگر رہنماوں پر ملکی مسائل حل کرنے کےلیے اعتماد ہونے کا کہا۔
البتہ5فیصد کاکہنا تھا کے ملکی مسئلے کوئی حل نہیں کرسکتا۔ سروے میں 68فیصد افراد نے وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
البتہ 28فیصد نے انہیں پاکستان نہ آنے کا کہا۔ 4فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔