پشاور(ایجنسیاں )وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ د یئے اور کہاکہ وقت ثابت کرے گا کہ خیبر پختونخوا میں پرویز خٹک کی حکومت کے اقدامات کے دیرپا اثرات ہوئے ۔ پیر کوپشاور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پرویزخٹک کی صوبائی حکومت نے 2013میں کے پی میں ہیلتھ کارڈ شروع کیا تھاجو کم وسائل کے باوجود ایک بہت بڑا کارنامہ تھا۔پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے پرویز خٹک کے دور میں زبردست کام کیا۔