تہران (اے ایف پی، جنگ نیوز)ایرانی وزارت خارجہ نے پیر کو بتایا ہے کہ تین ایرانی سفارت کار سعودی شہر جدہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے صدر دفاتر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔تین ایرانی سفارت کاروں کی سعودی عرب میں تعیناتی کو ان روایتی حریف ممالک کے مابین کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے تاہم کئی معاملات ابھی حل طلب ہیں۔علاقائی حریف ممالک ایران اور سعودی عرب نے سن دو ہزار سولہ میں سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔