• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس عمر عطاء بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے

اسلام آباد (اے پی پی) جسٹس عمر عطاء بندیال 2فروری 2022کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔ پیر کو صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے جسٹس عمر عطاء بندیا ل کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال 2فروری 2022سے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

اہم خبریں سے مزید