• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم کی اجازت کے بغیر ہی کچھ اسکولز میں آن لائن کلاسز شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا کے بڑھتے کیسز، کراچی میں کچھ نجی اسکولوں میں آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا گیا۔

کچھ نجی اسکولوں نے از خود پہلی سے پانچویں جماعت تک اسکول بند کردیئے اور والدین کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے کہ پہلی سے پانچویں تک کے طلبہ آن لائن کلاسز لیں گے۔

 جب کہ چھٹی سےآٹھویں کے طالب علموں کو گروپ کی صورت میں بلایا جائے گا،صرف نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ روزانہ اسکول آئیں گے۔

12 سال کے طالب علموں کو ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ادھر حبیب یونیورسٹی اور اسرا یونیورسٹی حیدرآباد میں بھی فزیکل کلاسیں ختم کردی گئیں اور آن لائن کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ اسٹاف کی آمد کو بھی محدود کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کے ذرائع کے مطابق کسی بھی اسکول نے اپنے ادارے بند کرنے اور آن لائن لینے کی اجازت نہیں مانگی ہے۔

اہم خبریں سے مزید