• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کیلئے 6 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے 27فروری کے لانگ مارچ کیلئے 6رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ پیپلزپارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی میں سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی، پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف شامل ہیں۔ جبکہ خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انور سیف اللہ خان اور بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محمد صادق عمرانی شامل ہیں۔ دریں اثناء سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے 27 فروری کو مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی تیاریوں کے حوالے سے متعدد ملاقاتیں کیں۔

اہم خبریں سے مزید