• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز و جامعات میں داخلوں کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جنوری مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت سندھ کے تمام نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز و جامعات میں داخلوں کا عمل جاری ہے اور20جنوری کو درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے،جامعہ کوایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میںداخلے کیلئے اب تک10ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جس کی اسکروٹنی جاری ہے۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر فاطمہ عابد کے مطابق MBBS اورBDS پروگرام برائے نجی میڈیکل کالجز و جامعات میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کی جانب سے درخواستیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔