• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی لڑائیاں عدالت سے باہر ہونی چاہئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 23 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ سیاسی لڑائیاں کورٹ سے باہر ہونی چاہئیں۔

اس نکتے پر معاونت کریں کہ اگر رکن اسمبلی کیخلاف کوئی حتمی چیز نہیں، وہ سزا یافتہ نہیں تو عدالت کیس کیوں سنے؟ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے نااہلی کیسز کو یکجا کر کے سماعت کی۔ 

سمیع اللہ ابراہیم نے فواد چوہدری کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینے کیلئے رجوع کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی رہنمائوں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ فواد چوہدری کیخلاف سمیع اللہ ابراہیم نے پٹیشن واپس لے لی ہے۔ 

عدالت نے کہاکہ ہم نے ایک سوال پوچھا تھا کہ منتخب افراد کے کیسز عدالت کیوں سنے؟ رکن اسمبلی ایک فرد نہیں ، پورے حلقہ کے نمائندہ ہوتے ہیں، عدالت ان کیخلاف آئینی اختیار کیوں استعمال کرے؟ بتائیں کہ رکن اسمبلی کیخلاف کیا کیا فورم موجود ہیں؟ بعد ازاں عدالت نے نااہلی کیسز کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔

اہم خبریں سے مزید