• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین لگوانے کے بعد تین چوتھائی سائیڈ افیکٹس ذہن کا دھوکا ہوتے ہیں، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا ویکسین کے بعد محسوس کیے جانے والے سائیڈ افیکٹس کی تین چوتھائی تعداد صرف ذہن کا دھوکا ہے۔

 دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد انہیں سر میں درد، تھکن حتیٰ کہ ڈائریا جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ محض ایک اتفاق ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کو Nocebo Effect کہا جاتا ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے سے قبل ذہن پہلے سے ہی اس بات کیلئے خود کو آمادہ کر لیتا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور صرف وہم کی وجہ سے ویکسین شدہ شخص کو سائیڈ افیکٹس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید