اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) لینڈ مافیا نے آ ئی جے پرنسپل روڈ کے پشاور روڈ کےساتھ واقع رائٹ آف وے کی سی ڈی اے کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے تاہم سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے غیر قانونی تعمیرات کو رکو ادیا ہے۔ذ رائع کے مطابق اسلام آ با د سے راولپنڈی آ نے والی سائیڈ پر پشاور موڑ کے قریب بعض با اثر افراد نے رائٹ آف وے کی سر کاری بوتیاں اکھاڑ کر آگے کردیں اور الائمنٹ کے اندر بیس پچیس فٹ گھس کر دکانیں بنا نے کیلئے کھدائی شروع کردی ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اقبال مغل نے لینڈ سروے کے ساتھ موقع کا معائنہ کیا اور تجا وزات کرنے والوںکو نوٹس جاری کئے ۔شہر یوں نے چیئر مین سی ڈی اے سے اپیل کی ہے کہ سر کاری اراضی پر ناجائز قبضہ روکا جا ئے کیونکہ اس سے رائٹ آف وے کم ہو جائیگا۔