کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نےکہاہے کہ کوئٹہ شہروگردنواح میں گن پوائنٹ پر گاڑیاں‘موٹرسائیکلیں اورموبائل چھیننے کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں عوام کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جاسکتا انہوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شہریوںکے جان ومال کی تحفظ ریاست ‘ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے پولیس گشت کے باوجود لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں متعلقہ ادارے اورحکام قیام امن یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔