• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم سولوفلائٹ پر یقین نہیں رکھتی‘حافظ حمداللہ

کوئٹہ ( آئی این پی ) پی ڈی ایم کے ترجمان / جمعیت کے رہنما ء مو لانا حافظ حمد اللہ نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پرردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سولوفلائٹ پر یقین نہیں رکھتی سولوفلائٹ آپ کو مبارک ہو اگر بلاول بھٹو کو تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا ہے تویہ فیصلہ میڈیاپر نہیں آپ مولانا فضل الرحمن کے پا س آ ئے تا کہ پی ڈی ایم کے ذمہ دار فورم پر بات ہوسکے انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل9 پارٹیاں پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے حق میں تھیں مگر دوسری طرف صرف پیپلزپارٹی ناں ناںکرتی رہی اور اکثریت کی رائے نہیں مانی،جمہوریت میں اکثریت کی رائے تسلیم کی جاتی ہے آپ نے جمہوری ہوتے ہوئے بھی جمہوریت کے اصول سے راہ فرار اختیارکی ۔
کوئٹہ سے مزید