• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوہاری گیٹ، ریڑھی کھڑی کرنےکے معاملے پر جھگڑا، ایک شخص زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں ریڑھی کھڑی کرنےکے معاملہ پر جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔تفصیل کے مطابق اخترآبادکارہائشی محمد زبیرجوکہ لنڈے کی ریڑھی لگاتاہے کی ریڑھی کے معاملے پرتلخ کلامی ہوگئی جوجھگڑے میں بدل گئی، جھگڑے کے دوران ملزمان نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے زبیرزخمی ہوگیا، واقعے کی اطلاع پرپولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرزخمی کو ریسکیو 1122کی مددسے طبی امدادکے لئے نشترہسپتال منتقل کیا ۔ ڈاکٹرز کےمطابق زبیر کو چارگولیاں لگیں جس میں سے دو پیٹ اوردوپاؤں پرلگیں۔ اسکی حالت خطرے سےباہر ہے۔ زخمی زبیرکےبھائی کے مطابق زبیر کوملزمان نے بھتہ نہ دینے پرگولیاں مار کر زخمی کیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید