40 سال سے الماری کے پیچھے رکھی پینٹنگ 49 لاکھ ڈالر میں فروخت
مین ہٹن کے ایک اپارٹمنٹ میں الماری کے پیچھے رکھی لکڑی کی ایک پیٹی میں معروف امریکی خاتون مصور جارجیا او کیفے کی ایک پینٹنگ تقریباً 40 سال تک چھپی رہی۔ 1930 میں بنائی گئی اس پینٹنگ کو اب نیویارک میں کرسٹیز نیلام گھر میں 48 لاکھ 78 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے۔ طویل عرصے تک عوام کی نظروں سے اوجھل رہنے والا یہ فن پارہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آگیا ہے۔
۔