• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوٹو گرافر نے مکہ مکرمہ اور جدہ کو ایک ہی تصویر میں سمودیا

ہیلی فیکس(زاہدانور مرزا)سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے معروف فوٹوگرافر عبدالقادر المالکی نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طائف کی بلند چوٹی ’دکا‘ سے اپنے کیمرے کے ذریعے مکہ مکرمہ اور جدہ کو ایک ہی تصویر میں سمو دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تصویر میں مکہ مکرمہ اور جدہ کے اہم مقامات کی روشنیاں نمایاں ہیں۔اس تصویر کو دیکھ کر مکہ گورنریٹ نے اپنے ٹوئٹ میں دریافت کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور جدہ کے نمایاں مقامات جو نظر آرہے ہیں وہ کون سی جگہیں ہیں؟‘اس تصویر سے متعلق فوٹوگرافر نے بتایا کہ تصویر الھدا پہاڑی سلسلے کے سب سے بلند ترین مقام ’دکۃ‘ سے صبح سویرے بنائی گئی۔ تصویر میں مکہ مکرمہ اور جدہ کی اہم عمارتوں کی روشنیاں ہی نہیں بلکہ عمارتوں کے خدوخال بھی نمایاں ہیں۔
یورپ سے سے مزید