• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے چار سال میں 1405 ملزمان کو سزا دلوائی، چیئرمین نیب

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) نیب نے گذشتہ چار سال کے دوران جسٹس(ر) جاوید اقبال کی قیادت میں1405ملزمان کو سزا دلوائی ہے مؤثر انسداد بدعنوانی، احتساب سب کے لئے پالیسی کے شاندار نتائج سامنے آئے۔ چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں نیب کی10اکتوبر 2017ء سے 31دسمبر 2021ء کے دوران مجموعی کارکردگی بالخصوص نیب آرڈیننس 1999ء کی شق 10اور 25بی کے تحت ملزموں کی سزائوں سے متعلق جائزہ لیا گیا، چیئرمین نیب نے بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے پر تمام علاقائی بیوروز کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ نیب قانون کے مطابق فرائض کی ادائیگی پر یقین رکھتا ہے، نیب کی مؤثر انسداد بدعنوانی اور’’احتساب سب کے لئے‘‘ کی پالیسی کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی کی بھرپور پراسیکیوشن کے ذریعے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر راولپنڈی، اسلام آباد کی احتساب عدالتوں نے 31دسمبر 2021ء تک نیب آرڈیننس 1999ء کی شق 10کے تحت 2021میں 10ملزمان، 2020 میں13ملزمان،2019ء میں9ملزمان،2018ء میں 20ملزمان کو سزا سنائی۔

ملک بھر سے سے مزید